26 نومبر، 2014، 2:26 PM

عراق

کربلا میں چہلم کے موقع پر زائرین کی سکیورٹی کا پلان

کربلا میں چہلم کے موقع پر زائرین کی سکیورٹی کا پلان

مہر نیوز/26نومبر/2014 : عراقی حکام کے مطابق نواسہ رسول (ص) سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کے چہلم کے موقع پر زائرین کی حفاظت کے لئے سکیورٹی کا پلان بنایا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی حکام کے مطابق نواسہ رسول (ص) سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کے چہلم کے موقع پر زائرین کی حفاظت کے لئے سکیورٹی کا پلان بنایا گيا ہے۔

صوبہ میسان کے پولیس سربراہ محمد جاسم نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین (ع) کے چہلم کے موقع پر سکیورٹی پلان بنایا گیا ہے یہ پلان الرافدین کمانڈ کے تعاون سے بنایا گيا ہے۔ ذرائع کے مطابق چہلم کے موقع پر لاکھوں عراقی اور غیر عراقی زائرین کربلا پہنچتے ہیں جہاں وہ حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری میں شرکت کرتے ہیں۔

News ID 1845097

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha